14 نومبر 2014 - 07:42
بنگلہ دیش میں ایک اور سیاستدان کو سزائے موت کا دیا حکم

بنگلہ دیش کی عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں آج ایک اور سیاستداں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بنگلہ دیش کی عدالت نے جنگی جرائم کے ارتکاب کے جرم میں آج ایک اور سیاستداں کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق زاہد حسین خوکون کو، جو اپنے خلاف مقدمے کی سنوائی کے دوران کبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔ زاہد حسین خوکون پر الزام ہے کہ سنہ اکہتّر میں پاکستان سے بنگلہ دیش کی جنگ آزادی کے دوران جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ خوکون کو ان پر عائد دس الزامات میں قصوروار قرار دیا گیا ہے۔ جنگ آزادی کے وقت خوکون، جماعت اسلامی میں شامل تھے۔بنگلہ دیش کی عدالت نے دو ہفتے قبل بھی جماعت اسلامی کے بعض رہنماؤں کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔ عدالت کے حکم کے بعد سے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاج کیا جاتا رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲